: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،9مئی(ایجنسی) آئی پی ایل 2016 کی کامیاب ترین ٹیموں میں شمار گجرات لائنز کے کپتان اور لیگ کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی سریش رائنا فی الحال آئی پی ایل چھوڑ کر ہالینڈ چلے گئے ہیں. دراصل، رائنا کی بیوی حاملہ ہیں، اس لئے وہ کچھ وقت اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں. قابل ذکر ہے کہ اس
سے پہلے چنئی سپر کنگز کے کھلاڑی رہے رائنا نے اب تک آئی پی ایل کا ایک بھی میچ نہیں چھوڑا ہے. ان کی کپتانی میں گجرات لائنز نے 11 میں سے سات میچوں میں جیت درج کی ہے. لیکن اب رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ہونے والے اگلے میچ میں لائنز کو نیا کپتان مل جائے گا. اس کے بعد ٹیم کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے خلاف بھی ایک ایک میچ کھیلنا ہے.